پاک،مالدیپ براہ راست پروازیںمئی میں شروع کرنیکا ہدف
فضائی وبحری روابط میں بہتری سے تجارت کو فروغ ملے گا،جام کمال خان
کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان اور مالدیپ کے درمیان براہِ راست فضائی پروازیں مئی 2027 میں شروع کرنے کا ہدف مقرر کرلیا گیا ہے ، تاہم پروازوں کا آغاز ضروری انتظامات کی تکمیل سے مشروط ہوگا۔اس حوالے سے فوڈ ایگ کے موقع پر وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور مالدیپ کے وزیر سیاحت و شہری ہوابازی محمد سعید کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی، سیاحتی، فضائی اور بحری روابط کے فروغ سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے پاکستان اور مالدیپ کے درمیان براہِ راست پروازیں شروع کرنے کی تجویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ فضائی اور بحری روابط میں بہتری سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سیاحت کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ مالدیپ کی مارکیٹ میں پاکستانی غذائی مصنوعات، ادویات ، ٹیکسٹائل اور تعمیراتی سامان کی برآمد کے نمایاں مواقع موجود ہیں جن سے فائدہ اٹھانے کیلئے تجارتی تعاون مزید مستحکم کرنا ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments