میونسپل کارپوریشن ہال ، ریونیو عوامی خدمت سروسز کچہری

میونسپل کارپوریشن ہال ، ریونیو عوامی خدمت سروسز کچہری

فوری انصاف و دیگر مسائل کے حل کی فراہمی ترجیح ،ڈپٹی کمشنر مسعود نعمان

چنیوٹ (نمائندہ دنیا )حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر سید مسعود نعمان نے میونسپل کارپوریشن ہال میں ریونیو عوامی خدمت سروسز کچہری کا انعقاد کیا، اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ غزالہ کنول ودیگر ریونیو کے افسر اور عملہ اراضی ریکارڈ سنٹر بھی موجود تھا، ریونیو عوامی خدمت سروسز کچہری میں انسداد کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور افسروں کو اپنے مسائل بتائے ، ڈپٹی کمشنرو دیگر افسروں نے موقع پر مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کئے ،درستگی ریکارڈ،فرد کا اجرا،انتقالات کا اجرا،رجسٹری ،انکم سرٹیفکیٹ،معائنہ ریکارڈ، ڈومیسائل کا اجرااور ریونیو سے متعلقہ دیگر معاملات کو وہاں قائم شدہ کائونٹرز پر فوری حل کئے گئے ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنرکا کہنا تھا کہ عوام کو فوری انصاف و دیگر مسائل کے حل کی فراہمی اولین ترجیح ہے ،لوگوں نے موقع پر مسائل حل کرنے پر ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ریونیو عوامی خدمت سروسز کچہری کو حکومت پنجاب کا احسن اقدام قرار دیا، علاوہ ازیں تحصیل بھوانہ اورتحصیل لالیاں میں بھی ریونیو عوامی خدمت سروسز کچہریوں کا انعقاد کیا گیا جہاں اسسٹنٹ کمشنرزنے لوگوں کے مسائل سنے اور انکے حل کیلئے احکامات جاری کئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں