شورکو ٹ چھاؤ نی :مخبوط الحواس شخص آگ میں کود پڑا

 شورکو ٹ چھاؤ نی :مخبوط الحواس  شخص آگ میں کود پڑا

مخبوط الحواس شخص آگ میں کود پڑا

شورکو ٹ چھاؤ نی (نمائندہ دنیا)تفصیلات کے مطابق سرفراز نامی شخص گورنمنٹ گرلز کالج کیساتھ جھاڑیوں میں لگی آگ میں کود گیاراہگیروں اور کنٹونمنٹ بورڈ کے ملازمین نے نکالا اور پانی ڈالا ۔آگ لگنے سے جسم کا نچلا حصہ جل گیا جسے طبی امداد کیلئے رفیقی ویلفیئر ہسپتال منتقل کر دیا گیا متاثر شخص کا ذہنی توازن درست نہیں تھااور گھرسے بھی کئی روز سے غائب تھا متاثرہ شخص کا نام سرفراز ہے اور کنٹونمنٹ بورڈ میں ملازم ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں