نواز شریف کابھرپوراستقبال ہوگا وزیراعظم بنیں گے :معین شیخ
فیصل آباد(نیوزرپورٹر)تاجر رہنما و دیرینہ ساتھی مسلم لیگ (ن)لالہ معین شیخ نے کہا ہے کہ 21اکتوبر کو پارٹی قائد نواز شریف کا پاکستان آمد پر فقید المثال استقبال کیا جائے گا۔۔
پورے ملک سے پارٹی رہنما قافلوں کے ساتھ لاہور استقبال کے لیے پہنچیں گے 2013ء میں نواز شریف حکومت ترقی کی طرف رواں دواں تھی، منحوس خان نے 2018ء میں حکومت کو چلنے نہ دیا اور بعدمیں اس نے آئی ایم ایف سے سخت شرائط پر قرضے لیکر ملک کو بدحال کر دیا 2013ء میں نواز دور میں پٹرول 64روپے لیٹر بجلی کا یونٹ 18 آٹا 35 گھی 150 ڈالر 105روپے کا تھا ۔انشاء اللہ مسلم لیگ (ن)دوبارہ اقتدار میں آئے گی اور نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے اور ملک کو ایشین ٹائیگر بنائیں گے ۔