کمالیہ :سٹاپ نمبر3پر ناقص صفائی پرسیوریج لائن میں دھماکہ
کمالیہ ،جکھڑ (نمائندہ دنیا،سٹی رپورٹر )کمالیہ کے علاقہ سٹاپ نمبر 3 پر سیوریج لائن میں زور دار دھماکہ ، علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔
سیوریج لائن کی ناقص صفائی سے گیس بھر گئی جس سے دھماکہ ہوا اور گٹر کا ڈھکن ہوا میں اڑتا کئی فٹ دور جا گرا اور مین ہول کے ارد گرد سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی ۔ علاقہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ نعیم سندھواور اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی کمالیہ غزالہ یاسین چدھڑ سے دھماکے کا نوٹس لیکر صفائی نظام کو بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔