خیابان گارڈن :قبضہ مافیاکا پولیس اہلکاروں پر تشدد

 خیابان گارڈن :قبضہ مافیاکا پولیس اہلکاروں پر تشدد

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)اراضی پر قبضہ کی کوشش روکنے کیلئے آنے والی پولیس ٹیم کو مسلح افراد کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنادیاگیا۔

تھانہ مدینہ ٹائون کے علاقے خیابان گارڈن میں ملزم ریاست و دیگر ملزموں کی جانب سے اراضی پر قبضہ کی کوشش کی جارہی تھی۔ اطلاع ملنے پر تھانہ مدینہ ٹائون پولیس موقع پر پہنچ تو ملزموں کی جانب سے ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے خوف و ہراس پھیلا یا گیااور اہلکاروں کو قابو کرکے تشدد کا نشانہ بنادیاگیا۔ اس دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں