سست بلنگ سسٹم ،نئے کنکشن کے بل 4 ماہ بعد بھی نہ جاری ہوئے

سست بلنگ سسٹم ،نئے کنکشن کے بل 4 ماہ بعد بھی نہ جاری ہوئے

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)فیسکو کا سست بلنگ سسٹم شہریوں کے لیے مسائل پیدا کرنے لگا صارفین کو گزشتہ چار ماہ سے نئے میٹروں کے بل موصول نہ ہوسکے بلنگ سسٹم میں خرابی کے باعث آن لائن بل بھی نہیں نکل رہے ۔

ایسے صارفین جنہوں نے فیسکو کے نئے کنکشنز حاصل کیے تھے ان کو گزشتہ چار ماہ سے نئے میٹرز کے بل موصول نہیں ہوسکے فیسکو بلنگ سسٹم میں خرابی کے باعث نئے صارفین کے آن لائن بل بھی نہیں نکل رہے جس کی وجہ سے صارفین کے سر پر پانچ ماہ کے یکمشت بھاری بلوں کی تلوار لٹک چکی ہے صارفین کا کہنا ہے کہ جب فیسکو کی جانب سے یکمشت چار سے پانچ ماہ کا بھاری بل بھیجا جائے گا تو ادا کرنا ناممکن ہوگا اقساط کروانے کی صورت میں بھی بقایا جات ہر ماہ کے بل کے ساتھ ادا کرنا مشکل ہوگا صارفین نے سی ای او فیسکو سے معاملے پر نوٹس کی اپیل کی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں