گتہ فیکٹری میں آتشزدگی سے لاکھوں کا سامان جل گیا

گتہ فیکٹری میں آتشزدگی سے لاکھوں کا سامان جل گیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)گتہ فیکٹری میں آتشزدگی کے باعث لاکھوں روپے کا سامان جل گیا۔

نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی کے قریب واقع گتہ فیکٹری میں اچانک آگ لگ گئی جس سے قیمتی سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ جبکہ چار فائر ٹینڈرز نے سخت جدوجہد کے بعد آگ پر قابوپالیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں