عام کھلونے نظر انداز، پلاسٹک کی بندوقوں کی فروخت بڑھ گئی

عام کھلونے نظر انداز، پلاسٹک کی بندوقوں کی فروخت بڑھ گئی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) عید الفطر کے موقع پر دیگر عام کھلونوں کی فروخت انتہائی کم جبکہ مختلف نوعیت کی کھلونا گن اور بندوقیں جن میں کھلونا پیلٹ گن بھی شامل ہے کی فروخت اور بچوں میں اس کا استعمال عروج پر دیکھنے میں آیا۔

جس سے شہریوں کا جینا محال ہو گیا، چھوٹے بچوں کے ساتھ بڑے بھی ان گنز پر اپنا ہاتھ سیدھا کرتے دکھائی دیئے ۔ جسکی وجہ سے علاقہ کے مکینوں کو بجلی کے بلبوں سمیت کھڑکی اور گاڑیوں کے شیشوں کو بھی نقصان پہنچانے کے واقعات رونما ہوئے ، مزید برآں ایک دوسرے کو ان پلیٹ گنز سے زخمی کرنے کے واقعات بھی رونما ہوتے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں