آ ر پی او اور سی پی او اور ڈپٹی کمشنت نے پولیس لائنز میں نماز عید الفطر اداکی

آ ر پی او اور سی پی او اور ڈپٹی کمشنت  نے پولیس لائنز میں نماز عید الفطر اداکی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر فیصل آبادڈاکٹرمحمد عابد خان نے سٹی پولیس آفیسر فیصل آبا د کیپٹن(ر)محمد علی ضیا ڈپٹی کمشنر فیصل آباد عبد اللہ نیئر شیخ کے ہمراہ پولیس لائنز فیصل آباد میں نماز عید الفطر اداکی۔

اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنزحسن جاوید،ایس ایس پی انوسٹی گیش محمد اجمل،چیف ٹریفک آفیسر مقصود احمد لون اور جملہ ٹاؤن ایس پیزاور دیگر پولیس افسران و جوانوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ نماز عیدالفطر کی ادائیگی کے بعدآرپی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان پولیس افسروں ا و ر جوانوں میں گھل مل گئے ، افسرا و ر جوانوں سے عید ملے اور مختلف پولیس اہلکاران میں عیدی بھی تقسیم کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں