اسرائیل کی جارحیت دہشتگردی کی بدترین مثال :شبیرعثمانی

 اسرائیل کی جارحیت دہشتگردی کی بدترین مثال :شبیرعثمانی

چناب نگر(نامہ نگار) مرکز ختم نبوت جامعہ عثمانیہ ختم نبوت چناب نگر کے بانی انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے نائب امیر مولانا قاری شبیر احمد عثمانی نے مرکزی جا مع مسجد نور اسلام چناب نگر میں عید الفطر کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ اسرائیل کی غزہ پر مسلسل جارحیت و درندگی دہشت گردی کی بدترین مثال ہے۔

بیت المقدس کی حفاظت کیلئے مسلمان  تن من دھن کی بازی لگادیں گے ،مشکل کی اس گھڑی میں اہل غزہ کے ساتھ ہیں، غزہ میں جنگ بندی کیلئے مسلم ممالک کے حکمرانوں کوموثر کردار ادا کرنا ہو گیا،ہزاروں کی تعداد میں مظلوم نہتے فلسطینیوں کا قتل عام انتہائی افسوسناک ہے ،انسانیت کے حقوق کا راگ الاپنے وا لی نام نہاد طاقتیں خاموش کیوں ہیں، مظلوم فلسطینیوں اور غزہ کے نہتے شہریوں پر جاری قیامت صغریٰ سے نجات کیلئے آواز اٹھائیں،انہوں نے کہا کہ مغرب اسلام کو دہشت گردی سے جوڑنے کی سازشیں کر رہا ہے جو قابل مذمت ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا میں سر اٹھا کر چلنے والا باوقار ملک ہے اور اپنا دفاع کرنا جانتا ہے ۔نبی آخر الزمان کی غلامی سے دنیا کی غلامی سے نجات مل جائے گی۔ وطن کیخلاف سازشیں عروج پر ہیں ان سازشوں پر نظر رکھنے کے ساتھ ساتھ ان کامقابلہ کر نے کیلئے تیار رہنا ہو گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں