بارشوں پر پارکس اور گرین بیلٹس نو گو ایریاز بن گئے

بارشوں پر پارکس اور گرین بیلٹس نو گو ایریاز بن گئے

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)حالیہ بارشوں کے بعد پبلک پارکس اور گرین بیلٹس نو گو ایریاز بن گئے پارکس اور گرین بیلٹس میں جمع پانی جوہڑ اور کیچڑ کی شکل اختیار کرچکا ہے۔۔

پی ایچ اے نے بحالی کی بجائے پارکس اور گرین بیلٹس کو ان کے حال پر چھوڑ دیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں ہونے والی بارشوں کے بعد شہر کے مختلف رہائشی علاقوں میں موجود پارکس اور مین شاہراہوں کے کنارے اور درمیان میں موجود گرین بیلٹس میں بارش کا پانی جمع ہے جس سے پارکس میں جانا ممکن نہیں رہا پی ایچ اے کی غفلت کے باعث معمولی بارش کے بعد بھی پارکس اور گرین بیلٹس کی حالت خراب ہونا معمول بن چکا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی کام کرنے کی بجائے ملازمین کو ہی نوکریوں سے نکال رہی ہے ایسے میں شہری کی حالت مزید خراب ہوجائے گی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں