بھیک مانگنے کے طور طریقوں میں بھی جدت آگئی

بھیک مانگنے کے طور طریقوں میں بھی جدت آگئی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)بھیک مانگنے کے طورطریقوں میں بھی جدت آگئی۔ سوشل میڈیا پر ڈیجیٹل بھکاریوں کے گروہ متحرک، مختلف طرح کی مجبوریاں ظاہر کرکے عوام کو لوٹا جانے لگا۔بھیک مانگنے والوں نے بھی خود کو اپ ٹو ڈیٹ کرلیا ۔

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ڈیجیٹل بھکاریوں نے ڈیرے ڈال لیے گئے ۔ خواتین کے نام سے جعلی اکاؤنٹ بنا کر مختلف عوامی گروپوں میں غربت، بے روزگاری سمیت دیگر بہانوں کے ذریعے امداد کی اپیل کی جاتی ہے اور رقم واپس کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی جاتی ہے ۔ سادہ لوح افراد کو لوٹنے کا سلسلہ بھی رفتار پکڑ گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ملزمان کے گروہ سوشل میڈیا گروپوں میں شمولیت اختیار کرتے ہیں جن میں سے کوئی ایک خاتون کی آئی ڈی سے اپنی مجبور بتا کر بھیک مانگتا ہے اور اسی میں سے گروہ کے دیگر چند کارندے عام افراد کو ترغیب دینے کے لیے خاتون کی امداد کا اعلان کرتے ہیں۔ جس کے بعد شہریوں سے آن لائن ذرائع سے بھیک وصول کی جاتی ہے ۔ سوشل میڈیا صارفین نے متعلقہ اداروں سے ایسے عناصر کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں