فیصل آباد میں کھلاڑیوں کو سہولیات فراہمی خواب بن گیا

فیصل آباد میں کھلاڑیوں کو سہولیات فراہمی خواب بن گیا

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)فیصل آباد میں کھیل اور کھلاڑیوں کے لیے سہولیات کی فراہمی سہانا خواب بن کر رہ گیا زیر تعمیر منصوبے مکمل ہونا تو درکنار پہلے سے بنائے گئے منصوبے بھی تباہ حالی کا شکار ہوگئے۔۔۔

 تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں درجنوں نامور اور بین الاقوامی کھلاڑیوں کے باجود شہر کو کھیلوں کی بنیادی سہولیات سے ہی محروم رکھا گیا ہے فیصل آباد میں کھیلوں کے بیشتر منصوبے ادھورے پڑے ہیں ٹارٹرن ٹریک پلیئرز ہاسٹل اور طور سم خان سکواش اکیڈمی کے منصوبے دہائیاں گزر جانے کے باوجود پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ سکے ہاکی سٹیڈیم سے ٹرف اکھاڑ کر اس کو تباہ حالی کی تصویر بناکر چھوڑ دیا گیا ہے کلیم شہید سپورٹس کمپلیکس سے اکھاڑا گیا باکسنگ رنگ بھی سالہا سال گزر جانے کے باوجود کہیں نہیں لگایا جاسکا کشتی کے کھلاڑیوں کو میٹ کی سہولت سے بھی محروم رکھا گیا ہے کھلاڑیوں کاکہناہے کہ فیصل آباد میں ہنر کی کوئی کمی نہیں لیکن اس شہر کو سہولیات سے ہمیشہ محروم رکھا گیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں