پٹرول پمپس پر ناقص ، ملاوٹ شدہ پٹرول کی فروخت کا انکشاف

 پٹرول پمپس پر ناقص ، ملاوٹ شدہ پٹرول کی فروخت کا انکشاف

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)پٹرول کی قیمت میں حالیہ اضافے کے بعد پٹرول پمپس پر ناقص معیار کے ملاوٹ شدہ پٹرول کی فروخت کا انکشاف انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے معیار اور مقدار جانچنے کا کام شروع نہ ہوسکا ۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے بعد ناقص پٹرول اور ڈیزل کا استعمال بڑھ چکا ہے پٹرول کی قیمت 4 روپے 53پیسے اضافے کے بعد 293روپے 94 پیسے ہوچکی ہے ڈیزل کی قیمت 8 روپے 14 پیسے اضافے کے بعد 290روپے 38 پیسے ہوچکی ہے قیمت میں اضافے کے بعد پٹرول پمپس پر ناقص اور غیر معیاری پٹرول کے استعمال میں اضافہ ہوچکا ہے پٹرول پمپس پرمیٹر میں ہیر پھیر کرکے کم مقدار میں پٹرول ڈالا جاتا ہے پمپ مالکان دونوں ہاتھوں سے شہریوں کو لوٹتے ہیں بیشتر پٹرول پمپس شفاف بوتل یا کین میں پٹرول نہیں ڈالتے چونکہ شفاف بوتل میں پٹرول کی کم مقدار کا بخوبی اندازہ ہوجاتا ہے شہریوں کا کہناہے کہ ضلعی انتظامیہ اور انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ کو چا ہیے کہ پٹرول پمپس کی چیکنگ کے لیے موثر حکمت عملی اپنائے اور کم مقدار میں پٹرول ڈالنے والے پمپس کے خلاف قانونی کار روائیاں کرے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں