فیصل آباد ماسٹر پلان کی آڑ میں میگا کرپشن سیکنڈل،کروڑوں کما کر ملک سے بھاگا ملزم گرفتار

فیصل آباد ماسٹر پلان کی  آڑ میں میگا کرپشن سیکنڈل،کروڑوں  کما کر ملک سے بھاگا  ملزم  گرفتار

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ایف ڈی اے کے ماسٹر پلان پر عملدرآمد تو نہ ہوسکا لیکن ماسٹر پلان میں میگا کرپشن سیکنڈل سامنے آگیا کلریکل سٹاف نے مبینہ طور پر ۔۔۔

ماسٹر پلان کے نام پر کروڑوں روپے خورد برد کرلیے محکمہ اپنے ملازمین کی کرپشن پر خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہا ہے اینٹی کرپشن نے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے پہلا ماسٹر پلان 1964 تا 1984 بنایا مگر اس پر کام مکمل نہ کیا جاسکا دوسری بار 1996 میں پلان تشکیل دیا گیا وہ بھی انتظامی غفلت کی بھینٹ چڑھ گیا تیسری بار2006 ماسٹر پلان تشکیل دیا گیا لیکن اس بار بھی عملدرآمد نہ ہوسکا چوتھی بار 2017میں ماسٹر پلان بنا ۔پانچویں بار 2022 میں کاغذی کام شروع کیا گیالیکن ایف ڈی اے کی غفلت سے مختلف چیزیں ادھوری چھوڑنے سے اعتراضات لگ گئے 5 جنوری 2023 کو ماسٹر پلان پر عملدرآمد کی حتمی منظوری مل گئی ،25 جنوری 2023 کے بعد پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد ایک بار پھر سے ماسٹر پلان پر عملدرآمد رک گیا لیکن ماسٹر پلان کا ریکارڈ رکھنے والے کلرک شہزاد نے ماسٹر پلان کی آڑ میں مبینہ طور پر کروڑوں روپے کی کرپشن کی اور بیرون ملک فرار ہوگیا دو روز قبل ملزم پاکستان واپس آیا تو اسلام آباد ائیر پورٹ سے امیگریشن حکام نے حراست میں لے لیا جس کے بعد اینٹی کرپشن فیصل آباد نے شہزاد کا عدالت سے جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کے بعد اپنی حراست میں لے لیا اینٹی کرپشن کی جانب سے ملزم سے تحقیقات کی جارہی ہیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں