مزید48بجلی چور پکڑے گئے ،28لاکھ11ہزارسے زائدجرمانہ

مزید48بجلی چور پکڑے گئے ،28لاکھ11ہزارسے زائدجرمانہ

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)حکومت پاکستان اور وزارت توانائی پاور ڈویژن کی ہدایات پر فیسکوریجن کے 8اضلاع میں بجلی چوروں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔

چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر محمد عامر کی ہدایات پر فیسکو ریجن کے چھ آپریشن سرکلز میں بجلی چوری کے خلاف کارروائیوں کے دوران گزشتہ روز مزید48بجلی چور پکڑے گئے جن کوایک لاکھ سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 28 لاکھ11ہزارسے زائدکا جرمانہ عائد کیاگیا فیسکو ریجن میں بجلی چوری کے خلاف جاری خصوصی مہم میں 258روزکے دوران کل 8336 بجلی چور پکڑے گئے جن کو ایک کروڑ93لاکھ سے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اور85کروڑ98لاکھ سے زائدجرمانہ عائد کیا گیا ہے ۔فیسکو ریجن میں مجموعی طور پر 8212بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایاگیا جبکہ 6553بجلی چور گرفتارکئے گئے ہیں۔بجلی چوروں سے 61کروڑ 93لاکھ سے زائد کی ریکوری بھی کر لی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں