ویگنوں میں سلنڈر ،مذ اکرات ناکام ہو نے پر تحریک کا اعلان

ویگنوں میں سلنڈر ،مذ اکرات ناکام ہو نے پر تحریک کا اعلان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پاسبان ہائی ایس ویگن ورکرز ایسوسی ایشن پنجاب کے مرکزی صدر میاں اعجاز حسین نے کہا ہے کہ انتظامیہ کمرشل اور۔

 پرائیویٹ گاڑیوں میں اینٹی فائر سلنڈر آگ بھجانے کے لئے لگوانے کے اقدامات کروائے ۔ صوبائی انتظامیہ کے رابطہ کرنے کی وجہ سے 10 جون کوہونے والا احتجاج مؤخر کیا گیا تھا۔ مذ اکرات کے ناکام ہونے کی صورت میں بھر پور احتجاجی تحریک چلائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چنیوٹ اور جھنگ کے دورہ کی واپسی پر کارکنوں سے ملاقات میں کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انتظامیہ اپنی مجرمانہ غفلت پر پردہ پوشی کے لیے ویگنوں سے سلنڈر اتروانے کی کارروائیاں کررہی ہے ۔ دفاتر میں بیٹھ کرصرف تنخواہیں وصول کی جاتی ہیں۔ اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے کی کوئی فکر نہیں۔انہوں نے آر ٹی اے سیکرٹری سے مطالبہ کیا ہے کہ سٹی ٹرمینل اڈا پر ہونے والی ٹیکنیکل بھتہ خوری کو ختم کروائیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں