عید قربان ایثار و قربانی اور باہمی ہمدردی کا درس دیتی :کمشنر

عید قربان ایثار و قربانی اور باہمی ہمدردی کا درس دیتی :کمشنر

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کمشنر سلوت سعیدنے اہل اسلام کو عیدالاضحی کی مبارکباد پیش کی ہے اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عید قربان ہمیں ایثار و قربانی اور باہمی ہمدردی کا درس دیتی ہے۔۔

 لہذا خوشی کے اس موقع پرمحروم طبقات کو یاد رکھا جائے ۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چاروں اضلاع کی انتظامیہ نے عیدالاضحی کو پرسکون اور خوشگوار ماحول میں منانے کے لئے وسیع بنیادوں پر انتظامی و حفاظتی اقدامات کئے ہیں تاکہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار اور شہریوں کو ہرممکن ریلیف کی فراہمی میں کوئی تعطل نہ آئے ۔انہوں نے کہا کہ عید کے اجتماعات کی مکمل سکیورٹی،جانوروں کی قربانی سے تعفن اور گندگی کے سدباب کے لئے فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور میونسپل کمیٹی کے زیر اہتمام بھر پور صفائی اپریشن جاری رہے گا جس کی کامیابی کے لئے مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ سرکاری ہسپتالوں کی ایمرجنسی سروسز کو بھی ہائی الرٹ رکھا گیا ہے تاکہ خدانخواستہ کسی ہنگامی صورتحال میں علاج معالجہ کی مستعد سہولیات فراہم ہوسکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں