پی ایچ اے کمپلیکس میں آگ بجھانے کیلئے لگائے سلنڈروں کی گیس 8 ماہ سے ایکسپائر،انتظامیہ خاموش

پی ایچ اے کمپلیکس  میں  آگ  بجھانے  کیلئے  لگائے سلنڈروں  کی  گیس  8 ماہ  سے  ایکسپائر،انتظامیہ  خاموش

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی میں افسروں نے آتشزدگی جیسی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے حفاظتی اقدامات پر سمجھوتہ کرلیا۔

پی ایچ اے کمپلیکس میں کی تین منازل میں مختلف مقامات پر آگ بجھانے کے لیے لگائے سلنڈروں میں بھری جانے والی گیس کو زائد المعیاد ہوئے 8 ماہ گزر گئے ۔ روزانہ کی بنیاد پر دفاتر آنے والے افسروں نے قریب سے گزرتے ہوئے ایک بار بھی تاریخ دیکھنا گوارانہ کیا۔ عمارت میں آتشزدگی کی صورت میں مختلف مقامات پر لگائے گئے فائر سلنڈرزمیں بھری جانے والے گیس کو ایکسپائر ہوئے 8 ماہ گزر گئے ۔ ریکارڈ کے مطابق سلنڈروں میں 17 اکتوبر 2022 کو گیس تبدیل کروائی گئی جو 16 اکتوبر 2023 کو ایکسپائر ہوگئی۔ تاہم انتظامیہ نے اہم معاملے کو یکسر نظر انداز کردیا ۔ذرائع کے مطابق پی ایچ اے کمپلیکس میں کام کرنے والے افسروں اور ملازمین کو فائرسلنڈرچلانے کی بھی کوئی تربیت فراہم نہیں کی گئی۔ ڈی جی پی ایچ اے نے بھی اس مسئلے کے حل کے لیے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے جس پر متعلقہ حلقوں میں تشویش پائی جا رہی ہے انہوں نے سول ڈیفنس افسروں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ کسی بھی عمارت میں حفاظتی اقدامات مکمل کروانا ان کی ذمہ داری ہے تاہم 8ماہ سے ایکسپائر سلنڈروں کی عدم تبدیلی اس بات کا اشارہ ہے کہ محکمہ سول ڈیفنس بھی اپنے فرائض سے غافل ہے ۔ ڈی جی پی ایچ اے عبد القادرسے رابطہ کیا گیا تاہم انہوں نے کوئی مؤقف نہیں دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں