پرائس کنٹرول مجسٹریٹ سے مزاحمت ،دکانداروں کیخلاف مقدمہ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کے ساتھ مزاحمت کرنے والے دکانداروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تھانہ پیپلزکالونی کے علاقے سوسان روڈ پر ناجائز منافع خوری کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کی جارہی تھیں۔ اس دوران دکانداروں کی جانب سے سرکاری ملازمین کے ساتھ مزاحمت کرتے ہوئے انہیں دھمکیاں دی جانے لگیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کردی ہے ۔