سمندری:کماد کی فصل سے ملنے والا نومولو دبچہ ہسپتال میں چل بسا

سمندری:کماد کی فصل سے ملنے  والا نومولو دبچہ ہسپتال میں چل بسا

سمندری(نمائندہ دنیا )کماد کی فصل سے ملنے والا نومولو دبچہ زندگی کی بازی ہار گیا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ مرید والا کے علاقہ میں کماد کی فصل سے ایک نومولود بچے کی موجودگی کی اطلاع پر پو لیس نے ریسکو1122کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ۔۔

بچے کو برآمد کرکے ہسپتال مرید والا شفٹ کیاتھا تاہم بچے کی حالت تسلی بخش نہ ہونے کی وجہ سے اسے فیصل آباد ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں