پینسرہ:مقامی لیگی رہنماؤں کی قائدین پر تنقید،تحفظات کا اظہار

 پینسرہ:مقامی لیگی رہنماؤں کی قائدین پر تنقید،تحفظات کا اظہار

پینسرہ(نمائندہ دنیا )مسلم لیگ ن کے مقامی راہنماؤں کا اجلاس سینئر رہنماچودھری یسین کسانہ کے ڈیرے پر منعقد ہوا ۔۔

جس میں مسلم لیگ ن فیصل آباد کے سینئر نائب صدر عصمت اکرام ،سابق ایم پی اے خالد سعید ،شیخ ذولفقار،میاں رشید،فرید اﷲخٹک ، محمد یوسف، طیب گرمانی ،حق نواز رحمانی ،ملک نعیم ،میڈم ستارہ رانا ،ملک شاہد علی،وسیم مشتاق ،افضال بھٹی،اقبال جہانگیر، ندیم انصاری، رمضان گجر،میڈم کلثوم و دیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر اجلاس کے شرکاء نے کہا کہ پارٹی کے حقیقی اور جانثار ساتھیوں کو نظر انداز کر کے سرمایہ داروں اور پیرا شوٹر کو ٹکٹ دئیے گئے کئی جس کی وجہ سے فیصل آباد سے مسلم لیگ ن کا صفایا ہو گیا، اس وقت پارٹی مفاد پرستوں اور لیگی قائدین کے ملازموں کے نرغے میں ہے ،کارکنان کو تو قائدین سے ملنے تک کی اجازت نہیں۔انہوں نے کہا کہ قائد نواز شریف کو چاہئے وہ غیر جمہورری راستے کی بجائے جمہورری راستہ اپناتے ہوئے عوام سے رجوع کریں، مری میں بیٹھ کر سیاست کرنے سے کچھ نہیں بدلے گا ، ووٹ کو عزت دیں گے تو ووٹر آپ کو عزت دے گا۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی کا طوفان بدتمیزی آچکا ، اگر قیادت نے مطالبات نہ سنے تو آئندہ ہونے والی میٹنگ اور اجلاس میں بطور کارکنان احتجاج کریں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں