تمام سرکل اور سیکٹر انچارج متحرک ہو کر ڈیوٹی دیں:مقصود لون

تمام سرکل اور سیکٹر انچارج متحرک ہو کر ڈیوٹی دیں:مقصود لون

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسر مقصود احمد لون نے کہا ہے کہ تمام سرکل اور سیکٹر انچارج متحرک ہو کر اپنے فرائض منصبی سر انجام دیں، ہر ٹریفک سرکل اور سیکٹر مثالی ہونا چاہیے ،عوامی خدمت اولین ترجیح ہے ۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع بھر کے سرکل اور سیکٹر انچارجز سے چیف ٹریفک آفس میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔سی ٹی او نے مزید کہا کہ ہر ٹریفک سیکٹر میں روزانہ کی بنیاد پر بریفننگ اور ڈی بریفننگ ہوگی، ویجلنس ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر رپورٹس فراہم کریں ۔سی ٹی او نے کہا کہ ڈی ایس پیز ٹریفک اپنے اپنے ٹریفک سرکل کی باقاعدہ مانیٹرنگ کریں، غفلت اور لاپرواہی کسی صورت قابل برداشت نہیں، عوام الناس سے خوش اخلاقی اور خندہ پیشانی سے پیش آتے ہوے ٹریفک روانی کو مزید بہتر بنائیں،کسی معزز شہری سے کسی قسم کی بدتمیزی یا بد کلامی قابل برداشت نہیں ہوگی اور ایسے کسی واقعہ میں ملوث اہلکار کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں