نئی سیوریج لائنیں ڈالنے کیلئے 11 ارب 66 کروڑ کا منصوبہ

نئی سیوریج لائنیں ڈالنے کیلئے 11 ارب 66 کروڑ کا منصوبہ

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر فیصل آباد میں نئی سیوریج لائنیں ڈالنے کے لیے 11 ارب 66 کروڑ 50 لاکھ روپے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا۔

 کمشنر سلوت سعید کی زیر صدارت اجلاس میں منصوبے کو حتمی منظوری کے لئے صوبائی حکومت کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئرشیخ اورایم ڈی واسا عامر عزیزنے بھی شرکت کی کمشنر نے بتایا کہ پراجیکٹ کے تحت نئی سیوریج لائنیں بھی بچھائی جائیں گی۔منصوبے پر عمل درآمد سے شہر کے دیرینہ سیوریج مسائل حل ہونگے ۔انہوں نے ایم ڈی سے کہا کہ بارشوں کے دوران واسا کا عملہ فیلڈ میں نظر آنا چاہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں