چنیوٹ میں بھی ضلعی انتظامیہ کی یوم دفاع کے موقع پر ریلی

چنیوٹ میں بھی ضلعی انتظامیہ کی یوم دفاع کے موقع پر ریلی

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ضلعی انتظامیہ کی جانب سے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر ریلی نکالی گئی، مقامی ہال میں تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب میں طلباء کی جانب سے پاک فوج کے جوانوں کو سلام پیش کیا گیا۔

۔تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے ریلی نکالی گئی ،جس میں شرکاء نے وطن کے لئے جانوں کے نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے جوانوں کو سلام پیش کیا ۔ریلی میں ڈپٹی کمشنر چنیوٹ رانا محمد عمر ،ڈی پی او عبداﷲاحمد،سرکاری افسران،سول سوسائٹی،میڈیا کے نمائندوں اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی، اس موقع پر سکولوں کے طلباء نے جنگ ستمبر1965ء کے غازیوں اور شہداء کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا جبکہ مقررین نے خطاب میں کہا کہ یوم دفاع پاکستان دشمن کیخلاف متحد اور ایک ہونے کا دن ہے ، مادر وطن کی خاطر شہدا کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں آج کے دن پاک فوج کو فتح نصیب ہوئی اور ذلت نامرادی دشمن کا مقدر ٹھہری، قوم کے بہادر بیٹوں نے اپنے سے چار گنا بڑے دشمن کو نشان عبرت بنایا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں