فوڈ اتھارٹی کاچھاپہ،جعلسازی میں ملوث یونٹ کیخلاف مقدمہ
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ایکشن لیتے ہوئے جعلسازی میں ملوث یونٹ کیخلاف مقدمہ درج اور۔
ملزم گرفتارکرادیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر قاسم رضا کی زیر نگرانی ٹیموں نے 200لٹر ملاوٹی دودھ،300کلو چائے پتی،ایک من ممنوعہ رنگ، برنر،سلنڈر،مشینیں اور پمپ ضبط کرادیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے نشاط آباد میںکارروائیاں کیں یونٹ میں استعمال شدہ پتی کو معروف برانڈز کی دلکش پیکنگ لگا کر مارکیٹ میں سپلائی کیا جانا تھا۔