طیارہ حادثہ میں جانوں کے ضیاع پر دکھ:سپیکر قومی اسمبلی

طیارہ حادثہ میں جانوں کے ضیاع پر دکھ:سپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد (نامہ نگار، اپنے رپورٹرسے ) سپیکر قومی اسمبلی اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے جنوبی کوریا کے طیارہ حادثہ پر دکھ اور متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔۔

سردار ایاز صادق نے قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے ، سپیکر نے کہا مشکل گھڑی میں پاکستان کی پارلیمان، حکومت اور عوام جنوبی کوریا کی پارلیمان، حکومت اور عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔جنوبی کوریا کے عوام کے غم میں برابر کا شریک اور جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔سیدال خان نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا جنوبی کوریا کے عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اس سانحے نے پوری دنیا کو سوگوار کر دیا ۔ تمام متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ پاکستان کے عوام اس المناک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسردہ ہیں۔ \\\"ہماری دعائیں اور ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں جنوبی کوریا کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے ۔\\\" 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں