فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ : 5 ہزار کلو زائد المیعاد اشیا تلف مقدمہ درج ، گودام سیل
اسلام آباد (عادل تنولی) اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کا مضر صحت اشیا کی روک تھام کیلئے کورال ٹائون میں زائد المیعاد پراڈکٹس کی ایکسپائری تاریخ بدل کر فوڈ آئٹمز مارکیٹ میں فروخت کرنے والے ۔۔
ڈسٹریبیوشن پوائنٹ پر چھاپہ، 5ہزار کلو گرام سے زائد مختلف انوینٹری تلف کر کے گودام سیل کر دیا گیا ، برآمد ہونے والی اشیا میں بڑی تعداد میں کولڈ ڈرنکس ، فاسٹ فوڈ میں استعمال ہونے والے لوازمات شامل ہیں۔ زائد المیعاد پراڈکٹس کی بڑی کھیپ برآمد کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا، فوڈ اتھارٹی ٹیم نے ڈسٹریبیوشن سینٹر سیل کر دیا، تاریخ بدلنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر طاہرہ صدیق نے ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مارا اور غیر معیاری اشیا برآمد کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ انہوں نے کہا زائد المیعاد اشیاء سپلائی کرنے اور فروخت کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں، ذرائع منافع کیلئے شہریوں کی جان سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔