پسماندہ کمیونٹیز کیلئے جامع منصوبہ شروع کیا جا رہا:رانا مشہود

پسماندہ کمیونٹیز کیلئے جامع منصوبہ شروع کیا جا رہا:رانا مشہود

اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے شمولیتی ترقی اور سماجی مساوات کو فروغ دینے کیلئے خواتین، خواجہ سراؤں اور معذور افراد کی بہتری کیلئے۔۔

 بہت سے اقدامات پر مشمل جامع منصوبہ تشکیل دیا ہے۔ رانا مشہود احمد نے ایک انٹرویو میں کہا وزیراعظم یوتھ پروگرام نے اپنے پہلے ڈگنٹی ایوارڈز کی میزبانی کرکے خواتین، ٹرانس جینڈر افراد اور معذور خواتین کی نمایاں کامیابیوں کا جشن منانے کی جانب یادگار قدم اٹھایا ہے۔ یوتھ لون پروگرام کے تحت مختلف سہولتی مراکز قائم کیے جائیں گے جہاں خواتین اور معذور افراد کو بااختیار بنانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ پروگرام کے اہداف کا کم از کم 25فیصد خواتین کیلئے مختص کیا جائے گا ۔

 

، خواتین اور معذور افراد کی منفرد ضروریات کو پورا کرنے ، جامع اقتصادی ترقی کو فروغ دینے اور سب کیلئے یکساں مواقع فراہم کرنے کیلئے خصوصی منصوبے متعارف کرائے جائیں گے۔ حکومت جامع تعلیم اور روزگار کے مواقع کو فروغ دینے کیلئے بھی فعال اقدامات کر رہی ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں