وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا اسلام آباد میں نجی میوزیم کا دورہ

وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا اسلام آباد میں نجی میوزیم کا دورہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے صدر اور وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ، نجکاری و مواصلات عبدالعلیم خان نے اسلام آباد میں نجی میوزیم ’’صوبیہ محل‘‘ کا دورہ کیا۔۔

 جس دوران انہوں نے قرآن پاک کے نادر نسخے اور اسلامی خطاطی کے نمونے دیکھے جبکہ نجی میوزیم میں موجود انڈس ویلی اور جدید آرٹ کے فن پاروں کا بھی معائنہ کیا۔ نجی عجائب گھر کے دورے کے دوران وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا اسلامی تہذیب سے منسلک بڑی تعداد میں اشیا کو ایک جگہ یکجا کرنا اہم کارنامہ ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں