حکومت کے اقدامات سے مہنگائی کم ہوئی:امیر مقام

حکومت کے اقدامات سے مہنگائی کم ہوئی:امیر مقام

سوات (اے پی پی) وفاقی وزیر سیفران و امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے کہا حکومت معیشت کی بحالی کیلئے سخت محنت کر رہی ہے۔

سوات میں دو روزہ ’’سوات ٹریڈ شو 2024‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا مقامی کاروباروں کو بااختیار بنانے اور خطے میں اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کیلئے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کی کوششیں اہم ہیں۔ انہوں نے کہا حکومت کے اقدامات سے مہنگائی کم ہوئی ہے۔ سوات ٹریڈ شو سے مقامی تاجروں کو کاروبار میں مزید وسعت دینے کے حوالے سے مواقع فراہم ہونگے، انہوں نے کہا وفاق پر بار بار لشکرکشی صوبے کے عوام کے ساتھ زیادتی ہے، صوبے میں امن و امان پر توجہ دیں، سوشل میڈیا پر اربوں روپے ریاست اور اداروں کے خلاف لگائے جارہے ہیں جو قابل مذمت اور تشویش ناک ہے، پی ٹی آئی انتشاری سیاست چھوڑ دے ، صوبائی حکومت عوام کے وسائل دھرنوں کے بجائے عوام پر لگائے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں