ایف ڈی اے کی 1977 درخواستگزاروں کو ریلیف کی فراہمی

ایف ڈی اے کی 1977 درخواستگزاروں کو ریلیف کی فراہمی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ایف ڈی اے ون ونڈو کاؤنٹر کے ذریعے گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران 1977 درخواست گزاروں کو مختلف شعبوںسے متعلق ریلیف دیاگیا ۔

جبکہ 131درخواستیں زیر کارروائی ہیں ۔ یہ بات ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چودھری کی زیر صدارت اجلاس میں بتائی گئی جس میں شعبہ جات کی کارکردگی کا جائزہ لیاگیا۔ اجلاس میں دلاور چدھڑ، یاسر اعجاز ، شبیر ساجد گجر و دیگر افسران موجود تھے ۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ جنوری سے اگست کے دوران ون ونڈو کاؤنٹر پر شعبہ اسٹیٹ مینجمنٹ ، ٹاؤن پلاننگ ون ، ٹاؤن پلاننگ iiکے بارے میں درخواستوں پر ریلیف فراہم کیاگیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں