شہری کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل، گاڑی چلانے نہ دیں :آصف رحیم

شہری کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل، گاڑی چلانے نہ دیں :آصف رحیم

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈی ایس پی(ٹریفک ) آصف رحیم بٹ نے کہا ہے کہ شہری اپنے کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل،کار اور دیگر گاڑیاں چلانے کی اجازت ہر گز نہ دیں۔۔۔

اور صرف ڈرائیونگ لائسنس کے حامل افراد ہی گاڑی چلانے کے اہل ہیں ،بصورت دیگر کم عمر اور بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے افراد کے خلاف مقد مات کے اندراج سمیت دیگر سخت قانو نی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ، جبکہ ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے والوں کو بھی 2ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا ،مختلف شاہرات پر چیکنگ کے دوران لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس افسران ٹریفک ایجوکیشن ایکٹیویٹیز کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں،جس کا مقصد شہریوں میں ٹریفک شعور اجاگر کرنا ہے تاکہ سڑکوں پر حادثات کی شرح میں کمی لائی جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں