12ربیع الاؤل کوفول پروف سکیورٹی انتظامات :عبادت نثار

12ربیع الاؤل کوفول پروف سکیورٹی انتظامات :عبادت نثار

پیرمحل (نمائندہ دنیا )ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار نے کہا ہے کہ 12ربیع الاؤل کے جلوس اورمحفل کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے جائیں گے۔۔۔

حضرت محمدؐ  کو تمام جہانوں کے لیے رحمت العالمین بنا کر بھیجا گیا، آپؐ  نے توحید کا درس دیا اور انسانیت کو ایک مقام اور مرتبہ دیا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی ایس پی پیرمحل ریاض بھٹی ،امن کمیٹی کے ضلعی ممبر مولانا عبداللہ چشتی کے ہمراہ اجلاس کے شرکاء سے خطاب میں کیا۔اجلاس میں مولانا مفتی عابد فرید ، مفتی عطاء المصطفیٰ چشتی،مرکزی صدر انجمن تاجران حاجی طارق ،میاں اسد حفیظ ، قاری منظور احمد صفدر ،قاری عیتق الرحمن ، صدر انجمن حسینہ پیرمحل عابد جعفری، سجاد جعفری ،اکرم مجاہد، میونسپل کمیٹی، ریسکیو1122، محکمہ صحت ، ٹریفک پولیس کے نمائندگان نے شرکت کی۔ مولانا عبداللہ چشتی ، مولانا مفتی عابد فرید نے کہاپیرمحل کے عوام اور علماء امن پسند ہیں، پر امن فضا ء کو بر قرار رکھنے کے لیے تحصیل وضلعی انتظا میہ سے ہر ممکن تعاون کررہے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں