بنگلہ یاسمین میں چیکنگ کا مربوط نظام ہونا چاہئے :انجمن تاجران

 بنگلہ یاسمین میں چیکنگ کا مربوط  نظام ہونا چاہئے :انجمن تاجران

گڑھ مہاراجہ (نمائندہ دنیا )انجمن تاجران بنگلہ یاسمین کے صدر سید مجاہد حسین شاہ نے کہا ہے کہ ضلع جھنگ اور لیہ کی سرحدی یونین کونسل ہونے کی وجہ سے۔۔۔

 بنگلہ یاسمین بین اضلاعی جرائم پیشہ عناصر کی نقل و حرکت اور منشیات کی سمگلنگ کا یہ آسان روٹ ہے ،یہاں سکیورٹی اداروں کی جانب سے داخلہ وخارجی راستوں پر چیکنگ کا مربوط نظام ہونا چاہئے ۔ مقامی تاجروں کے اجلاس سے خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ  پل بنگلہ یاسمین پر پولیس ناکہ لگایا جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں