نوکری سے نکالنے پر ملزم کی ڈی سی آفس سٹاف کو دھمکیاں
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نوکری سے نکالنے پر ملزم کی جانب سے ڈی سی آفس سٹاف کو دھمکیاں دی جانے لگیں۔
تھانہ سول لائن کے علاقے ڈی سی آفس میں اسلم نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم ساجد قریشی کو غلط حرکات اور غیر حاضری کی بناءپر نوکری سے فارغ کر دیا گیا تھا۔ جس کی رنجش میں ملزم نے ڈی سی آفس کے گیٹ پر پتھرا¶ کیا اور انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ۔