مریضوں کو طبی سہولیات یقینی بنائی جائیں:اے سی تاندلیانوالہ
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ ازکا سحر نے رورل ہیلتھ سنٹر پنڈی شیخ موسی کا دورہ کیا اور انتظامی وطبی انتظامات چیک کئے۔۔
انہوں نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی علاج معالجہ کی سہولیات اورادویات کی دستیابی کا ریکارڈ چیک کیا۔انہوں نے مریضوں سے سنٹر کی کارکردگی بارے دریافت کرتے ہوئے کہا کہ علاج کے لئے آئے ہوئے مریضوں کو تیز رفتار طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ہیلتھ مراکز کی انسپکشن کا عمل روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گا۔