نوسرباز کار سوار ملزمان نے خاتون کو نقدی اور زیورات سے محروم کردیا

نوسرباز کار سوار ملزمان نے خاتون کو  نقدی اور زیورات سے محروم کردیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نوسرباز کار سوار ملزمان نے خاتون کو لفٹ دینے کے بہانے نقدی اور زیورات سے محروم کردیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن کے علاقے اسٹیٹ بنک روڈ پر آمنہ بی بی نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ نامعلوم کار سوار ملزمان نے اسے لفٹ دینے کے بہانے کار میں سوار کرلیااور بعد ازاں گن پوائنٹ پر اس سے نقدی، زیورات اور دیگر سامان لوٹ کر سڑک کنارے اُتار کر موقع سے فرارہوگئے ، پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں