ختم نبوت پر آنچ نہیں آنے دیں گے :مولانا یوسف

  ختم نبوت پر آنچ نہیں آنے دیں گے :مولانا یوسف

سمندری (نمائندہ دنیا )علمائے کرام نے کہا ہے کہ ختم نبوت پر آنچ نہیں آنے دیں گے ، دنیا و آخرت میں کامیابی صرف اور صرف دین اسلام کی آغوش میں آنے میں ہی ممکن ہے ، نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی کو فوری بند کیا جائے ۔

 ان خیالات کا اظہامر کزی جمعیت اہلحدیث و اہلحدیث یوتھ فورس و انجمن اہلحدیث نہر بازار سمندری کے زیر اہتمام فاروق اعظم گھنٹہ گھر چوک سمندری میں 60ویں سالانہ سیرت شافع محشر کانفرنس میں مولانا یوسف پسروری، مولا نا سبطین شاہ نقوی،حافظ عمر صدیق، مولا نا عبدالرشید حجازی ، مولانا قاری اسماعیل ،حافظ سلیمان اعظم نے خطاب کر تے ہوئے کیا۔اس موقع پرمحمد اسلم، مر کزی جمعیت اہلحدیث سمندری کے امیرمرزا محمد سعود، امیر انجمن اہلحدیث نہربازار عمر حیات،مولانا عبدالشکور لدھیانوی،قاری عامر شہزاد، مولانابہادر علی ، حکیم عبدالحفیظ تبسم،راناثناءاللہ اسد، ارشد منیر گل سمیت حلقہ احباب کی بڑی تعداد مو جود تھی۔علما ءنے مزید کہا کہ ختم نبوت پر آنچ نہیں آنے دیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں