چناب نگر میں یکم نومبر کو22ویں سالانہ آفتاب نبوت کانفرنس ہو گی

چناب نگر میں یکم نومبر کو22ویں  سالانہ آفتاب نبوت کانفرنس ہو گی

چناب نگر(نامہ نگار )مرکز ختم نبوت جامعہ عثما نیہ مسلم کا لونی چناب نگر کے زیر اہتمام امسال بھی جا مع مسجد شہدا ءختم نبوت چناب نگر میں 22ویں سالانہ آفتاب نبوت کانفرنس یکم نومبر بروز جمعہ المبارک کو منعقد ہو گی ۔۔

کانفرنس میں جید علماءکرام ،مشائخ عظام ،دانشور حضرات خطاب فرمائیں گے ،کانفرنس میں خصوصی طور پرمولانا قاضی مطیع اﷲسعیدی خصوصی خطاب فرمائیں گے ، صدارت مرکز ختم نبوت چناب نگر کے ناظم اعلیٰ مولانا قاری شبیر احمد عثمانی فرمائیں گے فرمائیں گے جبکہ نقا بت مولانا احسن رضوان عثمانی، نگرانی کے فرائض مولانا قا ری محمد سلمان عثمانی ادا کریں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں