چناب نگر:دھواں چھوڑتے بھٹے بند نہ ہو سکے ، ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ

چناب نگر:دھواں چھوڑتے بھٹے بند نہ ہو سکے ، ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ

چناب نگر(نامہ نگار )سیاہ دھواں چھوڑتے بھٹے بند نہ ہو سکے ، ماہرین نے ماحولیاتی آلودگی میں خطرناک اضافہ کی پیشگوئی کر دی۔

تفصیلات کے مطابق مختلف علاقوں میں سیاہ دھواں اگلتے بھٹے ماحولیاتی آلودگی کا سبب بن رہے ہیں ،بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کروایا جا سکا نہ ہی بھٹہ مالکان کو معیاری کوئلہ استعمال کرنے کا پابند بنایا جاسکا ، محکمہ ماحولیات صرف خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہا ہے ۔ ماہرین ماحولیات کا کہنا ہے کہ ایئر کوالٹی انڈیکس انتہائی حد تک پہنچ گیا اور سرد موسم میں ایئر کولٹی انڈیکس 300 کی خطرناک حد تک پہنچ جائے گا ۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ فضائی آلودگی میں اضافے سے آنکھ، ناک ، سانس اور پھیپھڑوں کی بیماریوں میں اضافہ ہو جائے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں