احمد پور سیال:’’سموگ ڈے‘‘کے حوالے سے سکول میں تقریب

احمد پور سیال:’’سموگ ڈے‘‘کے حوالے سے سکول میں تقریب

احمد پور سیال(نمائندہ دنیا )محکمہ تعلیم کی جاری ہدایات کے مطابق پرنسپل گورنمٹ ہائیر سکینڈری سکول گڑ ھ مہاراجہ عابد حسین کے زیر نگرانی \"سموگ ڈے \"کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔۔

اس موقع پر سینئر ٹیچرز چودھری عبدالرزاق، غلام مصطفی چیمہ، شیخ ظفرعباس،آصف علی،ملک مبشر حسن،رانا،محمد سبطین، نجف علی، ناصر عباس بھی موجود تھے ۔شرکائے تقریب سے خطاب میں چیف میڈیا ایڈوائزر انگلش ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجاب امتیاز احمدرحمانی، بشیر احمد ترابی نے کہا کہ حکومت قوم کے نونہالوں کے لیے فکر مند ہے ،وہ بچوں کی صحت کیلئے سموگ آگاہی مہم سے ان کو شعوری طور پر احتیاطی تدابیر اختیار کی ہدایت کر ارہی ہے ۔طلبہ پانی کا کثرت سے اور ماسک کااستعمال کریں، مونجی اور کوڑا کرکٹ کی باقیات کو جلانے سے پرہیز کریں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں