مقدس اوراق کی بے حرمتی کرنیوالے شخص کیخلاف مقدمہ
فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)مبینہ طور پر مقدس اوراق کی بے حرمتی کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ گلستان کالونی میں پولیس نے شہریوں کی اطلاع پر کارروائی کی جہاں اہل علاقہ نے ایک شخص پر مقدس اوراق کی بے حرمتی کا الزام لگایا جس پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔