تھانہ وویمن پولیس نے خاتون پرتشدد کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا
ٹھیکریوالا(نمائندہ دنیا )تھانہ وویمن پولیس نے معمولی جھگڑے پر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ وویمن پولیس مدیحہ ارشاد نے جھنگ روڈ کے علاقہ 230 ر۔ب چوہلہ کی رہائشی خاتون نسرین بی بی کی طرف سے ملنے والی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ خاتون کو گالم گلوچ اور تشدد کرکے زخمی کرنے والے ملزمان محمد طاہر اور ناظر حسین کو گرفتار کر لیا،متاثرہ خاتون نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ملزمان نے چک 230 ر۔ب میں معمولی تلخ کلامی کی وجہ سے مجھ پر تشدد کرکے زخمی کیا ۔تھانہ وویمن پولیس نے ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کر کے حوالات میں بند کر کے کارروائی شروع کر دی۔