پیرمحل:مختلف الزامات میں 3افراد گرفتار

پیرمحل:مختلف الزامات  میں 3افراد گرفتار

پیرمحل(نمائندہ دنیا )پولیس کی کارروائیاں ، مختلف الزامات پر3افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ہا ئی وے پٹرولنگ پولیس چوکی 728گ۔

ب کے اے ایس آئی محمد اسلم نے دوران ڈیوٹی مسافر وین میں مبینہ طور پرغیر قانونی طور پر گیس سلنڈر نصب کروانے پر ڈرائیور محمد فیصل سکنہ 294گ ب کو گرفتار کر لیا جبکہ مقامی تھانہ کے آفیسر محمد رمضان نے محمد اسلام نامی شخص سے ناجائز پسٹل بمعہ 2عدد گولیاں برآمد کرکے ملزم کو حراست میں لے لیا۔ ادھر تھانہ رجانہ پولیس کے آفیسر محمد عمران نے کارروائی کرتے ہو ئے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ٹریلر ڈرائیور علی اصغر کوحراست میں لے لیا، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں