ملک میں نئے ڈیموں کی تعمیر اشد ضروری ہے :میاں وحید انور
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )اسلامک لائرز موومنٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے صدر میاں وحید انور کوکب نے کہا ہے۔۔
کہ ملک میں بجلی کی قلت کو دور کرنے اور زرعی معیشت کو سہارا دینے کے لیے وطن عزیز میں نئے ڈیموں کی تعمیر اشد ضروری ہے ، پڑوسی ملک بھارت پاکستانی دریاؤں کا پانی روکنے کے لیے آئے روز ڈیم بنا رہا ہے تاکہ پاکستان کو بنجر اور صحرا بنا دے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ کالاباغ ڈیم کو کوئی بھی نام دیں ملکی و قومی مفادات کے پیش نظر ڈیم کی تعمیر میں دیر نہیں کرنی چاہئے ، وطن عزیز کی بدقسمتی ہے کہ طویل عرصہ سے کسی ڈیم کی تعمیر نہ ہوسکی ،ملک میں پانی کی کمی کی موجودہ صورتحال برقرار رہی تو آئندہ 10سالوں میں پانی ختم ہو جائے گا ۔