پیرمحل :سڑک کی تعمیر میں مبینہ ناقص میٹریل کا استعمال

 پیرمحل :سڑک کی تعمیر میں مبینہ ناقص میٹریل کا استعمال

پیرمحل(نمائندہ دنیا )سڑک کی تعمیر میں مبینہ ناقص میٹریل کا استعمال ، جبکہ دھول اڑنے سے شہری موذی امراض کا شکار ہو نے لگے ۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل پیر محل کی معروف شاہراہ بھسی روڑ جو کئی سالوں سے ٹوٹ پھوٹ کر کھنڈرات میں تبدیل ہو چکی تھی اوراس کی تعمیر نو کیلئے خستہ حال سڑک کے میٹریل کو اکھاڑنے کی بجائے نیا پتھر پرانی سڑک پر گرا کر اوپر خاکہ ڈال دیا گیا جبکہ روزانہ کی بنیاد پر زیر تعمیر روڈپر پانی کا چھڑکاؤ نہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک کے گزرنے سے اڑنے والی دھول سے شہری گلے ، سانس اور کھانسی جیسی امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں ، زیر تعمیر سڑک پر جگہ جگہ عارضی سپیڈ بریکر بنائے گئے ہیں جو حادثات کا سبب بنے ہوئے ہیں، حکومت پنجاب شہریوں کوسموگ سے بچانے کے لئے جنگی بنیا دوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے مگر بھسی روڈ پر اڑنے والا زہریلا خاکہ نہ صرف سموگ میں اضافہ کا سبب بن رہا ہے بلکہ انسانی زندگیوں کو بھی شدید خطرات لا حق ہیں ۔ڈپٹی کمشنر ٹو بہ ٹیک سنگھ نعیم سندھو دیگر شہروں میں نئے سرے سے تعمیر و مرمت کی جانیوالی سڑکوں کے تعمیراتی کا موں کاوزٹ کر چکے مگر تحصیل پیر محل کی زیر تعمیر سڑکیں ابھی تک ان کے دورے کی منتظر ہیں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں