چنیوٹ:اینٹی ویمن ہراسمنٹ سیل کو 45درخواستیں موصول

چنیوٹ:اینٹی ویمن ہراسمنٹ سیل کو 45درخواستیں موصول

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل چنیوٹ کو اکتوبرمیں 45 سے زائد مختلف درخواستیں موصول ہوئیں۔۔

ان میں گھریلو تشدد، لڑائی جھگڑے کی 20 درخواستیں شامل تھیں جبکہ ایک ماہ میں ہراسگی کی 10، لین دین و دیگر معاملات کی 25 سے زائد درخواستیں تھیں، تمام درخواستوں پر خواتین کے مسائل کو حسب ضابطہ کاروائی کرتے ہوئے حل کیا گیا ۔اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سب انسپکٹر لاریب شاہد کا کہنا ہے کہ اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل میں آگاہی مہم کے ساتھ خواتین کے تحفظ کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ خواتین کسی بھی ایمرجنسی صورتحال میں ویمن سیفٹی ایپ، پنجاب پولیس پبلک ایپ، ایمرجنسی نمبروں سے مدد حاصل کرسکتی ہیں۔ خواتین کے حقوق کے تحفظ،تشدد اور ہراسگی کی روک تھام کیلئے ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن قائم کیا گیا ہے ، خواتین کسی مسئلے کی صورت میں ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن پر گھر بیٹھے آنلائن شکایت درج کروا سکتی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں