آرٹس کونسل کے زیر اہتمام قرآنی کیلی گرافک ورکشاپ جاری
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)پنجاب کونسل آف آرٹس فیصل آباد ڈویژن کے زیر اہتمام قرآنی کیلی گرافک ورکشاپ دوسرے روز بھی جاری رہی جس میں شرکت کیلئے۔۔
طالب علموں کی بڑی تعداد نصرت فتح علی خاں آڈیٹوریم پہنچ گئی،قرآنی کیلی گرافک ورکشاپ میں نامور کیلی گرافر حاجی محمد اکرم نے رسم الخط کے بارے میں طلبائوطالبات کو معلومات دیں۔طالب علموں نے قرآنی خطاطی کی تیاری میں بھی حصہ لیا،ورکشاپ آج 6 نومبر بروز بدھ کو بھی جاری رہے گی۔